دفاعی شعبوں میں ایران کی ترقی کو باعث فخر سمجھتے ہیں، خواجہ آصف

20 نومبر, 2024 17:39

شیعیت نیوز : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بارہویں بین الاقوامی اسلحہ نمائش کے مہمان خصوصی کے طور پر، ایران کی مسلح افواج کے اسٹال کا دورہ کیا۔

صوبہ سندھ کے گورنر محمد کامران ٹیسوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایرانی فوجی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجتبی رمضان زادہ، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے پاکستانی وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

خواجہ محمد آصف نے ایرانی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتوں پر زور دیا۔

 دفاعی شعبوں میں ایران کی ترقی کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کی ایرانی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کا عزم

ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دفاعی شعبے میں مزید کامیابی حاصل کریں گے۔

حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کا تبادلہ ہؤا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

پاکستان میں اسلحے کی سب سے بڑی نمائش میں ایران کا اسٹال پہلی مرتبہ لگا ہے اور اس اسٹال میں ایران کے مقامی ساختہ فوج اور دفاعی نیز ایئرواسپیس اور الیٹرانک وارفیئر کے شعبوں کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔

7:31 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔