اہم ترین خبریںپاکستان
بنوں :دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،سینیٹر علامہ راجہ ناصر
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنوں میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہوا۔
وطن کی حفاظت کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللّٰہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی دیوار اور آس پاس موجود عمارت بھی مسمار ہوئی جس کے باعث 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز 10 جوان اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار ہلاک ہوئے۔