اہم ترین خبریںپاکستان

ناصر عباس شیرازی سے سیکرٹری انجمنِ حسینیہ پاراچنار کی ملاقات کرم کے کشیدہ حالات پہ تبادلہ خیال

کرم یوتھ نے اپنی قومی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تابناک مستقبل و بہترین قومی مفاد کے تناظر میں انکا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

شیعیت نیوز: سیکرٹری انجمنِ حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کرم یوتھ اسلام آباد کیساتھ ضلع کرم کے موجودہ حالات، علاقائی صورتحال اور پائیدار قیامِ امن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی نے بھی شرکت کی اور کرم کے کشیدہ حالات کے حوالے سے جامع تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار امن مارچ رنگ لے آیا!ایک ماہ بعد محاصرہ ختم ،مرکزی شاہراہ کھول دی گئی

یوتھ باڈی اور سیکرٹری انجمن حسینیہ نے اجتماعی مسائل اور انکے پرامن حل کے حوالے سے سوالات و جوابات کا خوشگوار ماحول اور احسن انداز میں سیشن ہوا۔

کرم یوتھ نے اپنی قومی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تابناک مستقبل و بہترین قومی مفاد کے تناظر میں انکا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

جلال حسین بنگش نے یوتھ ونگ، کرم یکجہتی کمیٹی اور جوانوں کی انتھک کاوشوں، غیر متزلزل جذبوں، مادرِ وطن کےلئے انکے توانائیوں اور بےلوث خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button