اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری: متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

خان یونس، الزیتون اور جبالیا میں صیہونی حملوں سے فلسطینیوں کا شدید نقصان

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے آج جنوبی غزہ کے مشرقی خان یونس میں واقع الشیخ ناصر علاقے میں ایک عمارت پر بمباری کی۔

شہر غزہ کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی تحریک استقامت کا صیہونی فوجی اہداف پر ڈرون حملہ: جارحیت کے جواب میں حملوں کی شدت

المیادین چینل کے نامہ نگار نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں واقع جبالیا کیمپ پر بمباری کرکے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں بھی ایک مسجد کے قریب واقع مکانات پر جارح صیہونی فوج کے حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button