اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا!کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد بھی برآمد

15 نومبر, 2024 19:01

 شیعیت نیوز: سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الخوارج گروہ کے دہشت گردوں کواسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، میران شاہ میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگرد ہلاک

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والےک دہشت گرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی گرفتاریوں کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

1:19 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top