گزشتہ رات ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیعہ جوان شہید ابو ہاشم کے قاتل گرفتار

14 نومبر, 2024 20:08

شیعیت نیوز : گزشتہ شب کراچی کے علاقے انچولی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مومن شہید حیدر رضا عرف ابو ہاشم کے قاتل گرفتار کر لیے گئے۔

سندھ پولیس کی شاہین فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔

ٹارگٹ کلرز کے فرار کے دوران ایک کار سوار  نے ٹارگٹ کلرز کا تعاقب کیا۔

جبکہ تھانہ تیموریہ کی حدود میں چیکنگ کے دوران ٹارگٹ کلرز  نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام مساجد میں نماز استسقاء بجا لانے کی گزارش

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ٹارگٹ کلر زخمی ہوا جبکہ کار میں تعاقب کرنے والے شخص  نے ٹارگٹ کلرز کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیا۔

پولیس زرائع نے کے مطابق واقعہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

دونوں زخمی دہشتگردوں کو پولیس  نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، اسی دوران ان سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

9:50 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top