وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام مساجد میں نماز استسقاء بجا لانے کی گزارش
وزیراعظم شہباز شریف نے سموگ سے نجات اور باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء ادا کرنے کی درخواست کردی ہے

شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے سموگ سے نجات اور باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم سے درخواست ہے نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے۔
بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، بیماریوں سی نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تاکہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، میران شاہ میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگرد ہلاک
وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
وزارت مذہبی امور نے بھی وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کل جمعہ کے روز نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق جمعہ 15 نومبر کو وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے سیکرٹری اوقاف کو سرکلر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔