باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما قتل، شیعہ قائدین کی مذمت
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا

شیعیت نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صوفی حمید کا جسد خاکی کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد ملک بھر کے شیعہ و سنی علماء نے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس افراتفری کے ماحول میں شیعہ سنی کوئی بھی محفوظ نہیں۔
تکفیریوں کا اسلحہ یہ نہیں دیکھ رہا کہ کون شیعہ ہے، کون سنی، بلکہ جو بھی شیعہ سنی وحدت کی بات کرتا ہے اسے قتل کردیا جاتا ہے۔
حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ان دہشتگردوں کو فلفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔