ایک شیطان گیا دوسرا آگیا ! امریکہ نے پاکستان کو75سال سے مفلوج بنارکھا ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

13 نومبر, 2024 18:57

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن امریکا ہے جو اپنے تسلط کو پویر دنیا پر قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکا نے 75سال سے ہمارے ملک کو قبضہ میں رکھا ہوا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا امریکہ میں ٹرمپ جیتا ہے تو پاکستان کے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں آرہا تھا کہ معلوم نہیں کیا ہوجائے گا پاکستان کی تقدیر بدلنے کی باتیں ہورہی تھیں۔

یہ بھی پڑھئیے: اسلامی دنیا امریکہ کا مکمل بائیکاٹ کرے تو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوش ٹھکانے آجائیں، علامہ راجہ ناصر عباس

یہ سب عجیب باتیں ہیں ایک شیطان گیا دوسرا شیطان آگیا۔

اگر کسی کو دشمن کی شناخت نہیں ہے تو وہ دھوکا کھائیں گے ۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے درست کہا ہے کہ امریکہ کون ہوتا ہے ؟

اس لئے دشمن کی شناخت بہت ضروری ہے۔

امریکہ کی سٹیٹجی ایک ہے ٹیکٹس بدل جاتی ہیں انکا ایک ہی مقصد ہے اس پورے ریجن کو اپنے کنٹرول میں رکھنا ہے۔

اور پاکستان کو مفلوج بنانا ہے جو قومیں اپنے دشمن کو نہیں پہچانتی ہیں وہ ہمیشہ سایوں سے لڑتی ہیں اور ہمیشہ شکست کھاتی ہیں۔

3:08 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top