تاریخ شہید حسن نصراللہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ علی حسنین حسینی

12 نومبر, 2024 17:39

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدرعلامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ شہید مقاومت علامہ سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کے دیگر شہداء نے بہادری سے اسرائیلی رژیم کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا کے لئے یہ بات ثابت کر دی کہ اسرائیل قابل شکست رژیم ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان حزب اللہ کے سربراہ کو ان کی بہادری اور دلیری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تاریخ علامہ سید حسن نصر اللہ کو مسلم امت کے بہادر رہنماء کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔

حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں نے فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے اور حماس کی حمایت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

افسوس کا مقام ہے کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرتا رہا اور دنیا بھر کے مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے رہیں۔

ایسے میں حسن نصر اللہ جیسے رہنماء ہی تھے جنہوں نے اسرائیل کی آنکھوں سے آنکھیں ملاتے ہوئے مسلمانوں کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، ضلع کوہاٹ و ہنگو کا پہلا ضلعی کنونشن منعقد

حزب اللہ کے مجاہدین شہادت کو شکست نہیں سمجھتے، بلکہ یہ وہ قربانیاں ان کے مقصد کو زندہ رکھتی ہیں۔

اسرائیل ایک قابض رژیم ہے، جسے مسلمانوں کی سرزمین پر قبضے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ایسے میں اگر بچے، عورتوں، بزرگوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر ممنوعہ بموں سے حملے کئے جائیں تو کوئی مسلمان کیسے خاموش رہ سکتا ہے۔

حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین فلسطینی عوام کے دفاع اور مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

جس میں بے انتہا قربانیاں پیش کی گئی ہیں۔

فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

پاکستان کے عوام نے گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بربریت کے خلاف مسلسل آواز بلند کی ہے۔

9:51 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔