ایرانی ہیکرز کا بڑا حملہ، صیہونی نیوکلئیر تنصیبات کے راز لیک کردئیے
”حنظلہ“ کے نام سے مشہور ایرانی ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سابق اعلی سطحی حکام بینی گانٹز اور اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) میں ہائی کمان کے اور اب انسپیکشن اینڈ لرننگ ڈویژن کے چیف لیفٹیننٹ کرنل آدی سباگ کے ذاتی فون ہیک کر لیے ہیں۔

شیعیت نیوز : ”حنظلہ“ کے نام سے مشہور ایرانی ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سابق اعلی سطحی حکام بینی گانٹز اور اسرائیل ڈیفنس فورسز میں ہائی کمان کے اور اب انسپیکشن اینڈ لرننگ ڈویژن کے چیف لیفٹیننٹ کرنل آدی سباگ کے ذاتی فون ہیک کر لیے ہیں۔
ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان موبائل فونز سے ذاتی مواد بشمول ویڈیوز اور تصاویر کا ذخیرہ حاصل کیا۔
ہیکرز نے حاصل شدہ مواد ریلیز بھی کردیا ہے۔
لیک ہونے والے مواد میں ایسی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں جن میں مبینہ طور پر لیفٹیننٹ کرنل سباگ کو سماجی ماحول میں دکھایا گیا ہے۔
جبکہ گانٹز کی تصاویر غیراخلاقی نوعیت کی ہیں، جو مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے منسلک ایک سابق سیکرٹری کے ساتھ افیئر میں ملوث ہے۔
حنظلہ گروپ کا مزید دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں نیتن یاہو سے متعلق حساس معلومات کا تبادلہ بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ کا چہلم، تمام معروف ذاکرین و علماء کا خطاب
یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر تناؤ میں ایک نئی پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
جس میں حساس معلومات اب ایک اعلیٰ معلوماتی جنگی مہم میں الجھی ہوئی ہے۔
ہیکرز کے گروپ نےڈیمونا میں نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر سے ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کیا۔
تقریباً 30 تصاویر جاری کیں جو مبینہ طور پر سوریک نیوکلیئر ریسرچ سینٹر سے لی گئی تھیں۔
ہاریٹز نے کہا کہ محتاط تجزیے سے پتہ چلتا ہے یہ تصاویر دراصل سوریک یا ڈیمونا میں سے کسی ایک میں نہیں لی گئی تھیں۔
بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں ایٹمی سائنسدان کے سیل فون یا ای میل اکاؤنٹ سے حاصل کیا گیا تھا۔