اہم ترین خبریںپاکستان

شہید سید حسن نصراللہ کا چہلم، تمام معروف ذاکرین و علماء کا خطاب

شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی مجلس عزا میں ہزاروں کی تعداد افراد کی شرکت، تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ ک چہلم کی مناسبت سے پوری دنیا میں مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ جی سیکس ٹو میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
​​​​​​
کئی گھنٹے جاری رہنے والی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد حسین مبلغی، مولانا سید علی حسین مدنی، مولانا مرتضیٰ علوی، علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔

ذاکر قاضی وسیم عباس اور ذاکر وسیم عباس بلوچ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر منتخب

شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی مجلس عزا میں ہزاروں کی تعداد افراد نے شرکت کی۔

مجلس عزا کے موقع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button