مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر مقرر

11 نومبر, 2024 19:06

شیعیت نیوز؛مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر جبکہ سید اسد عباس نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل  مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبر جماعتوں کے سربراہ نائب صدر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئیے: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات اور گفتگو

جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ عارف حسین واحدی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیگر نائب صدور میں تحریک حرمت رسول کے قاری یعقوب شیخ، جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمن، ہدیہ الھادی کے مخدوم ندیم ہاشمی، تنظیم اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر ضمیر اختر خان صاحب شامل ہیں۔

اسی طرح ڈپٹی سیکریٹری جنرلز کے لئے نذیر احمد جنجوعہ، علامہ شبیر میثمی، علامہ سید عقیل انجم قادری، سید اسد عباس نقوی، ڈاکٹر میر آصف اکبر و دیگران شامل ہیں۔

12:13 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔