شیعہ نسل کشی تھم نہ سکی، ڈی آئی خان میں ایک اور نوجوان سپاہ صحابہ نے شہید کردیا

10 نومبر, 2024 17:25

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ایک اور اہل تشیع نوجوان کو اپنی زمینوں پر شھید کر دیا گیا۔

27 سالہ سید مظہر حسین شاہ ولد سید ریاض حسین کو اس وقت فائرنگ کر کے شھید کیا گیا جب وہ اپنے کھیتوں پر موجود تھا۔

شہید کا جسد خاکی سول اسپتال کلاچی منتقل کر دیا گیا۔

کچھ ہفتے قبل بھی تحصیل کلاچی کے ایک نوجوان سید کو اپنے والد کے سامنے اپنی زمینوں پر شھید کیا گیا تھا جو کہ آج شھید ہونیوالے سید مظہر حسین شاہ کے رشتہ دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام نشتر پارک کراچی میں شہید سید حسن نصراللہ کی تقریب چہلم

علمی اور دلیلی اختلاف پر ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

ہنرمند نوجوانوں کو بغض اور تکفیری دہشتگردی کے بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو فلفور گرفتار کریں اور اس نحوست سے پاکستان کو چھٹکارا دلوائیں۔

12:29 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top