اہم ترین خبریںشام
ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی کی شام میں رہبر معظم کے نمائندہ سے ملاقات،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ڈاکٹر شفقت شیرازی کا نے فلسطین اور غزہ میں جاری غاصب اسرائیل وامریکی بربریت جبھہ مقاومت کی عظیم قربانیاں اور شجاعانہ کردار ، مجلس وحدت کا پاکستانی سیاست وملی امور میں کردار ، حوزہ علمیہ امام باقر وادارہ الباقر

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ علامہ شیخ صفار الھرندی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔
دو طرفہ ملاقات میں پاکستان سمیت خطے کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ڈاکٹر شفقت شیرازی کا نے فلسطین اور غزہ میں جاری غاصب اسرائیل وامریکی بربریت جبھہ مقاومت کی عظیم قربانیاں اور شجاعانہ کردار ، مجلس وحدت کا پاکستانی سیاست وملی امور میں کردار ، حوزہ علمیہ امام باقر وادارہ الباقر
کی علمی وتبلیغی و فرھنگی واجتماعی خدمات پر بھی اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
یاد رہے ڈاکٹر شفقت شیرازی شام میں زیارتی اور تنظیمی دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی شخصیات سے ملاقات کی ہے۔