کوئٹہ بم دھماکہ دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ ایران کا پاکستان کوئٹہ بم دھماکے پر حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، دہشتگردی کے خلاف ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے
شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر آج صبح ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائیاں تمام بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں جنہیں کسی عنوان سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ بم دھماکے کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ایرانی سفیر
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دھماکہ دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔
اس مذموم رجحان کے خاتمے کے لیے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تمام ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
نیز بین الاقوامی سطح پر گہری ہم آہنگی اور مضبوط تعاون کے لئے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔