اہم ترین خبریںلبنان
عالمی دہشتگرد اسرائیل کے بہترین میزائل حزب اللہ نے مار گرائے
حزب اللہ کے اسرائیلی مقبوضہ بستیوں پر میزائل حملے، تمام بستیوں میں سائرن کی آوازیں گونج اٹھیں، اسرائیل کے بہترین میزائل مار گرائے

شیعیت نیوز : حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بستیوں بتست، شلومی، برعام اور نہاریہ سمیت مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
آج صبح مزاحمتی فورسز نے المنارہ اور العباد میں صہیونی فوجیوں کے مراکز پر میزائل داغے جب کہ سیرین قصبے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک راکٹ سے اسرائیلی ہرمیس 450 ڈرون کو مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں شہید سید حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں اور پوتے سمیت شہید
اس کے علاوہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے برعام بستی پر بھی میزائل حملے کئے ہیں۔