اہم ترین خبریںلبنان
اسرائیلی حملوں میں شہید سید حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں اور پوتے سمیت شہید
عالمی دہشتگرد اسرائیل کی بمباری کے باعث لبنان میں شہید سید حسن نصراللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید ہو گئے

شیعیت نیوز : لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں شہید سید حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید ہوگئے۔
اسرائیلی طیارے نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ جو سید حسن نصر اللہ کی جائے پیدائش بھی ہے کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کے مولوی قاری تنویر کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی
اس گھر کو سید حسن نصر اللہ کا آبائی گھر بھی کہا جاتا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں سید حسن نصر اللہ کے چچا، ان کے 3 بیٹے اور ایک پوتا شامل ہیں۔