لشکر جھنگوی کے مولوی قاری تنویر کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی
ملزم نے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کمسن بچی کو نشانہ بنایا۔

شیعیت نیوز : نومبر 2024 – پنجاب کے علاقے رینالہ خورد میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 13 سالہ طالبہ کو لشکر جھنگوی کے مولوی نے مسجد میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالبہ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے مسجد آئی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ کی شکایت پر تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم لشک جھنگوی کے قاری تنویر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کے اہلِ خانہ نے شکایت درج کرائی، جس کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور قاری تنویر کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کمسن بچی کو نشانہ بنایا۔ پولیس مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہری پور: بچوں سے زیادتی کرنے والا لشکر جھنگوی کا ملعون قاری گرفتار
اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور مقامی افراد ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ترین سزاؤں کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔