آئرلینڈ نے صیہونی حکومت کے خلاف تجارتی، سفری اور سفارتی پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری دے دی
شیعیت نیوز : آئرلینڈ کے قانون سازوں نے صیہونی حکومت کے خلاف تجارتی، سفری اور سفارتی پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری دے دی
آئرلینڈ کے قانون سازوں نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں صیہونی حکومت کو ایک جارح اور مجرم ریاست کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ بل اس بات پر زور دیتا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کے جرائم کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل حملے
اس بل کے تحت آئرش حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف تجارتی، سفری اور سفارتی پابندیاں عائد کرے۔ علاوہ ازیں، آئرلینڈ نے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تمام فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے لین دین کو فوری طور پر معطل کرے گا۔ اس بل میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ تل ابیب کو ہتھیار لے جانے والے طیاروں کے لیے آئرش ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔







