اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین
حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل حملے
حزب اللہ نے صہیونی بحریہ کے مرکز اور ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات اور مراکز پر میزائل حملے کیے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صہیونی بحریہ کے اہم مرکز اور اسٹیلا مریس کے نگرانی کے اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے حیفا کے جنوب مشرق میں واقع رامات ڈیوڈ کے ہوائی اڈے اور فوجی مرکز پر بھی میزائل فائر کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی کامیاب کارروائی، صیہونی فوج کا لبنان میں اپنے فوجی کی ہلاکت کا اعتراف
صہیونی ذرائع کے مطابق، حزب اللہ کے مارون الراس اور مرگلیوت میں کیے گئے حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور صہیونی شہری پریشان ہیں۔