ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر حماس کا موقف سامنے آگیا
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے اور ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ایسے کسی حل کو قبول نہیں کریں گے جس میں ہماری خودمختاری کو نقصان پہنچے گا
شیعیت نیوز : حماس نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے اور ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایک بیان جاری کیا اور کہا: نئی امریکی انتظامیہ کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینی عوام نفرت قبضہ گری کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔
ایسا کوئی بھی حل قبول نہیں کریں گے جو ان کی آزادی اور خودمختاری کے جائز حق، حق خود ارادیت اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت قدس شریف ہوگا پر مبنی مطالبے کے خلاف ہوگا۔
اس بیان میں یاددہانی کرائی گئی ہے کہ واشنگٹن کی سابقہ حکومت نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے منفی موقف اپنا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رستہ کھلواو/امن دو! پارہ چنار سے صدہ تک لاکھوں افرادکا امن مارچ دوسرے روز بھی جاری
امریکہ نے جدید تاریخ کے المناک ترین نسل کشی کی جنگ میں جنگی مجرموں کی سیاسی اور فوجی حمایت کی ہے۔
چنانچہ امریکہ کو صہیونی ریاست کی نسبت اندھے تعصب پر رویہ ترک کرنا چاہئے اور غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں نسل کشیکی جنگ اور فلسطینی اور لبنانی عوام کا قتل عام بند کرنے کے لئے عملی اور سنجیدہ کوشش کرنا چاہئے۔
امریکہ کے نئے صدر کو جنگ غزہ پر احتجاج کرنے والے امریکی معاشرے کا مطالبہ سننا چاہئے۔