رستہ کھلواو/امن دو! پارہ چنار سے صدہ تک لاکھوں افرادکا امن مارچ دوسرے روز بھی جاری

08 نومبر, 2024 09:28

شیعیت نیوز: تمام بند راستے کھولنے اور علاقے میں امن کیلئے پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا ہے ۔

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا۔

مین شاہراہ پر عوام کا جم غفیر مارچ میں شریک ہوا ہے۔ امن مارچ میں ہر عمر کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

قبائلی راہنما جلال بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 12 اکتوبر سے بند راستے کھلنے کیلئَے ستائیس روز انتظار کیا، علاقے میں محصور عوام مجبورآ آج اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راستے کھلنے اور محفوظ بنانے تک امن پیدل مارچ جاری رکھنگے۔

یہ بھی پڑھئیے: مجلس وحدت مسلمین پارہ چنار محاصرہ کے خلاف متحرک!کورکمانڈر پشاور سے ملاقات۔رستہ کھلوانے کا مطالبہ

قبائلی رہنما آغا تجمل حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم غیر مسلح اور تمام قبائل کے لئے امن کا پیغام دینے کے لئے امن مارچ کر رہے ہیں، امن مارچ کسی قبیلے یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ داری سے انکھیں بند کر رکھی ہیں۔

علامہ تجمل حسین کا کہنا تھا کہ ’26 روز سے راستے بند ہیں۔ لوگوں کو بے گناہ مارا جا رہا ہے۔ اب ہمیں خود کچھ کرنا ہو گا۔

اس کے لیے پوری قوم اور علاقے کو تیار رہنا ہو گا۔ پریس کلب پاڑہ چنار سے صدہ تک لوگ پیدل مارچ کریں گے۔

یہ امن مارچ ہو گا کوئی بھی ساتھ بندوق، ڈنڈا نہیں لائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پیدل جائیں گے اور خود راستے کھولیں گے، مگر پُرامن رہیں گے۔ اگر ہمیں مارنا ہے تو مار دیں۔‘

وہاب علی نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

ذوالفقار علی بنگش کا کہنا تھا کہ اُن کا خاندان کبھی بھی مسلکی تنازعات کا حصہ نہیں رہا ہے۔

’میں سات، آٹھ سال سے آسڑیلیا میں ہوں۔ یہاں پر میرے زیادہ دوست سنی ہیں۔

7:33 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top