لشکر جھنگوی کے حملے تھم نہ سکے، ایف سی کے مزید 4 جوان شہید

07 نومبر, 2024 22:36

شیعیت نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید ہو گئے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے چار بہادر سپوت ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان، 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سینیٹ کا اہم اقدام، صیہونیت کی تبلیغ پر 3 سال کی قید کا بل منظور

ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ شہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

دفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

10:53 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top