ہم سب مل کر اس ظلم کو ناکام بنائیں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے، عنایت علی طوری
عنایت علی طوری نے پاراچنار کے نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے بچانے اور وطن کی حفاظت میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

شیعیت نیوز : پاراچنار سابق سیکرٹری انجمنِ حسینیہ پاراچنار مرکز اور معروف رہنما عنایت علی طوری (لالا) نے پاراچنار کے بہادر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ہمیشہ اپنے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ رہنا چاہیے، کیونکہ ہماری سرزمین کے نوجوانوں میں شجاعت اور بہادری کی کمی نہیں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ "دنیا میں کئی طاقتور تنظیمیں ہیں جیسے حزب اللہ اور حماس، جنہیں ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔ چاہے شیعہ ہو یا سنی، ہم ان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ یہود کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ لیکن ہم فخر اپنی سرزمین پاراچنار کے شہداء پر کرتے ہیں۔”
عنایت علی طوری نے مزید کہا، "ہم اپنے ان جوانوں پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قبرستانوں میں دفن ہیں اور جن کی قبروں پر سرخ جھنڈے لگے ہیں، جو اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کی شیعہ نسل کشی کے بعد پاراچنار کے مظلوم شیعہ قائد عنایت علی طوری میدان میں آ گئے
انہوں نے ریاست کے متعصب افسران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ریاست مختلف طریقوں سے پاراچنار کے نوجوانوں کو دہشت گرد ڈکلیئر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمارا ایک ہی گھر ہے، وہ پاکستان ہے۔”
عنایت علی طوری نے مزید کہا کہ "ریاست ہمیں دہشت گرد کے طور پر پیش کر رہی ہے، جو بہت بڑا ظلم ہے۔ پاراچنار میں جو ڈی سی بیٹھا ہے، وہ بھی محسود ہے اور وہ ہم پر وہی ظلم و ستم کر رہا ہے جو 2007 میں ہوا تھا۔ لیکن میرے نوجوانوں، یاد رکھیں، وہ محسود ناکام ہوئے تھے اور یہ بھی ناکام ہوں گے۔”
آخر میں عنایت علی طوری نے اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ "ہم سب مل کر اس ظلم کو ناکام بنائیں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔