علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ‏پارہ چنار امن مارچ کی حمایت کردی

07 نومبر, 2024 13:12

شیعیت نیوز؛ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارہ چنار امن مارچ کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت اور سیکورٹی اور امان و امان کے ذمہ داروں کی نااہلی اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار کے سبب پاراچنار،اور ضلع کرم کےعوام گزشتہ چند ھفتوں سے محصور ہیں۔

پاراچنار کےلوگ بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں ۔

مٹھی بھر دہشتگردوں نے وہاں کے اہل تسنن اور اہل تشیع مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے: پاکستان کی سینیٹ قائمہ کمیٹی نے صہیونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر سزا کا بل منظور کرلیا

ضلع کرم کے باشعور اور غیرت مند قوم نے صوبائی جبر کے خلاف پر امن لانگ مارچ شروع کیا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز،رستہ کھلوانے تک امن مارچ جاری رکھنے کا عزم! لاکھوں افراد شریک

حکومت،ارباب اختیار اور سیکورٹی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور کسی بھی حادثے کے ذمہ دار "کے پی کے” کے وزیراعلی اور امن و امان قائم کرنے والے ادارے ہونگے ۔

6:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top