اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
اکتوبر میں صیہونی فورسز پر 255 حملے، متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی
غرب اردن میں فلسطینی استقامت کے حملوں میں اضافہ: فلسطینی تحقیقاتی مرکز

شیعیت نیوز: فلسطینی تحقیقاتی مرکز کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی استقامت کی جانب سے صیہونیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ مہینے غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی غاصب صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی استقامت کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی خبر محض افواہ
فلسطینی تحقیقاتی مرکز معطی نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے ایک بڑا حملہ کر کے سات صیہونیوں کو ہلاک اور سترہ دیگر کو زخمی کر دیا۔ تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صیہونی فورسز پر دو سو پچپن مرتبہ حملہ ہوا ہے۔