اہم ترین خبریںلبنان
حزب اللہ کی صیہونی مراکز پر میزائل حملے اور لبنان کے دفاع کا عزم
لبنان سے صیہونی فوج کے مراکز پر حزب اللہ کے میزائل حملے، الکریوت کے قریب دھماکوں کی اطلاعات
شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں مجاہدین نے مارون الراس، بریوحای، المالکیہ، اور صفد کے شمال میں صیہونی فوج کے مراکز کو بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے دوران صیہونی فوج کی بھاری ہلاکتیں
اسی دوران، صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ الکریوت کے قریب چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور ایک سیکورٹی مرکز کے اندر بھی سائرن بج گیا ہے۔