مجلس وحدت مسلمین کا بورڈ آف پیس کے خلاف زبردست احتجاج، ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

30 جنوری, 2026 18:40

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امریکی قیادت والے غزہ امن بورڈ (بورڈ آف پیس) کی شدید مذمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

مظاہرہ امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے مصر کو اطلاع دی ہے کہ امریکی شرائط ناقابل قبول ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور واضح مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس بورڈ میں شمولیت سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے کیونکہ یہ اقدام فلسطین کی حمایت اور قائداعظم کے نظریۂ پاکستان کے منافی ہے۔

11:52 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top