اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے، حماس

01 نومبر, 2024 17:12

شیعیت نیوز : حماس کو مصر اور قطر کی جانب سے کئی روزہ جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور قیدیوں کے جزوی تبادلے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ان تجاویز میں قابض حکومت کی جارحیت کو مستقل طور پر روکنا، غزہ سے صیہونی افواج کا انخلاء یا پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی شامل نہیں ہے۔

یہ تجاویز فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی ہیں جن میں سیکورٹی، امداد، تعمیر نو اور کراسنگ بالخصوص رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس نے فلسطینی عوام کے مطالبات پر زور دیا ہے جن میں مستقل جنگ بندی، قابض افواج کا انخلاء، پناہ گزینوں کی واپسی اور محاصرے کا خاتمہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی بڑی کاروائی صیہونی فوج کا ساتواں کمانڈر ہلاک

ہم اپنے ان مطالبات کے پورے ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

تحریک حماس تباہ شدہ علاقوں میں رہائش اور تعمیر نو کے لیے ضروری حالات فراہم کرنے اور ایسے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہے جس سے قیدیوں کی تکالیف کم ہو سکیں۔

حماس ان اہداف کے حصول اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی تجویز یا مذاکرات پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔

8:19 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top