اہم ترین خبریںپاکستان

اہلسنت مولوی کے فتوے کے اثرات سامنے آنے لگے، پاراچنار جاتا مرغیوں سے بھرا ٹرک بھی لوٹ لیا گیا

چند روز قبل تکفیری دہشتگردوں کی پاراچنار کے اہل تشیع کے لئے جاتا ہوا آٹے سے بھرا ٹرک لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، آج مرغیوں سے بھرا ٹرک بھی لوٹ لیا گیا

شیعیت نیوز : چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تکفیری دہشتگردوں کو پاراچنار کے مومنین کے لئے جاتا آٹے سے بھرا ٹرک لوٹتے دیکھا گیا۔

ایسا ہی ایک واقعہ آج بھی پیش آیا جب ویڈیو وائرل ہوئی کہ اسلام کے نام پر یزید کے پیروکار آج بھی مومنین کے اموال کو لوٹتے نظر آئے۔

پاراچنار میں محصور مومنین کے لئے اشیاء خورد و نوش پاراچنار کے رستے میں ہی لوٹی جا رہی ہیں۔

آج مرغیوں سے بھرا ایک ٹرک تکفیری دہشتگردوں نے اسلام کے نام پر لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک بار بچ گئے، کب تک بچو گے؟ نیتن یاہو کو سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم کا انتباہ

کل ایک اہلسنت مفتی نے اہل تشیع کے مال کو لوٹنا جائز قرار دیا تھا۔

جس کے بعد آج یہ واقعہ پیش آ گیا۔

اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو لگام نہیں ڈالیں گے تو کل یہ مومنین کی عزتوں کو بھی پامال کریں گے۔

پوری ملت جعفریہ، کا حکومت اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان مفتیان اور ان لٹیرے دہشتگردوں کو فلفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور شاہراہ پشاور کو جلد از جلد کھولا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button