اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین

حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل حملہ، صہیونی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا

خیبر آپریشن کے تحت غزہ اور لبنان کی جارحیت کے خلاف کارروائی

شیعیت نیوز: المنار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل حملے میں صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنان پر جارحیت کے خلاف ردعمل میں صہیونی حکومت کے خلاف "خیبر آپریشن” جاری ہے۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے "لبیک یا نصراللہ” کے نعرے کے تحت تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع صہیونی فوج کے تربیتی اڈے کو خصوصی میزائلوں سے ہدف بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی تقریر کے دوران غزہ کے حامیوں کا مظاہرہ، نعرے بازی 

تربیتی اڈے "ادام” پر حملہ کامیاب رہا اور مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دراین اثناء جمعرات کو علی الصبح صہیونی قصبوں یسود ہمعلا، کدمات تسفی اور حستور ہگلیلت پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ وطی الخیام میں فوجی اڈے پر بھی مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button