اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین
حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیل کی فضائی حدود میں صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم کو ناکام بنا دیا
حزب اللہ کے ڈرون طیارے 20 منٹ تک اسرائیل کی فضاؤں میں پرواز کرتے رہے

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون طیارے طویل مدت تک مقبوضہ سرزمین کی فضا میں پرواز کرتے رہے، جبکہ صیہونی فوج انہیں ڈھونڈنے اور مار گرانے میں ناکام رہی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پانچ ڈرون طیارے صیہونیوں کے متعدد فضائی دفاعی تہوں کو پار کرتے ہوئے ان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی نئی قیادت صیہونی حکومت کی بربادی کا سبب بنے گی، میجر جنرل باقری
ادھر، اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی کہ یہ پانچ ڈرون طیارے تقریباً 20 منٹ تک اسرائیل کی فضا میں اڑتے رہے، جس سے اسرائیل کے فضائی دفاع کی ناکامی نمایاں ہوئی ہے۔