کملا ہیرس کی تقریر کے دوران غزہ کے حامیوں کا مظاہرہ، نعرے بازی

31 اکتوبر, 2024 11:33

شیعیت نیوز: امریکہ کی نائب صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو غزہ اور فلسطین کے سینکڑوں حامیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جانب سے غزہ میں صہیونی جرائم کی حمایت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیل کی فضائی حدود میں صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم کو ناکام بنا دیا

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے: "کملا، بتاؤ آج تم نے کتنے بچے مارے؟ ہم الیکشن میں تم کو ووٹ نہیں دیں گے۔” مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ وائٹ ہاؤس تک مارچ بھی کیا۔

کملا ہیرس نے یہ تقریر ایسے وقت کی ہے جب پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔

12:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top