اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی میں قحط کے خطرات میں اضافہ، اقوام متحدہ کی وارننگ

اسرائیلی کارروائیوں نے انسان دوستانہ امداد تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے

شیعیت نیوز: ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ تقریباً چورانوے ہزار ٹن اشیائے خورد و نوش مصر اور اردن میں موجود ہیں، جس سے چار مہینے کی مدت تک کے لیے دس لاکھ افراد کی غذائی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ لیکن اسے غزہ تک پہنچائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے مزید کہا کہ رواں مہینے میں صرف پانچ ہزار ٹن غذائی اشیا غزہ میں پہنچ سکی ہیں اور غزہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی راہ میں بہت سے رکاوٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے، حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم

واضح رہے کہ رواں مہینے ایک عالمی مبصر نے بھی خبردار کیا تھا کہ ساری غزہ پٹی کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں نے تشویشوں میں اضافہ کر دیا ہے اور انسان دوستانہ امداد تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button