اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںلبنان

حزب اللہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے، حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم کا بیان، حزب اللہ کا عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت کا عزم

شیعیت نیوز: ، عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت جاری

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ صرف فلسطین اور لبنان کے مسائل تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں کی جنگ لڑنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ حزب اللہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر خودمختار فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے قانونی اور انسانی حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ حقوق نہ صرف عالمی قوانین بلکہ تمام مذاہب اور انسانی اقدار کے اصولوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ مظلوموں کی حمایت میں ہر ممکن کردار ادا کرے گا اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی جوان شہادت کے جذبے سے سرشاراور روبرو جنگ کا انتظار کر رہے ہیں: شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ حزب اللہ کا مشن صرف فلسطین اور لبنان کے مسائل تک محدود نہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر جہاں بھی ظلم ہو، وہاں مظلوموں کی آواز بننے کو تیار ہے، اور اس میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button