ضلع کرم میں لشکر جھنگوی کی شیعہ برادری کو ٹارگٹ کرنے کی کھلے عام دھمکیاں
شیعیت نیوز: پاراچنار: ضلع کرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوششیں عروج پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک مقامی شخص، ارشاد، کا تعلق مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں جیسے لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، اور سپاہ صحابہ سے ہے، جو کھلے عام شیعہ برادری کے خلاف نفرت اور تشدد پر اکسانے کا مرتکب پایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ارشاد نے عام چوراہوں اور عوامی تقریبات میں شیعہ مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے ٹل-پاراچنار روڈ پر اہل تشیع کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں اور شیعہ دشمنی کو بڑھاوا دینے کی ترغیب دی۔ اس نے شدت پسندانہ تقاریر میں شیعہ برادری کے خلاف جہاد کو فرض قرار دیتے ہوئے معاشرتی امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوری کی عادت نہیں جاتی!تکفیروں نے پارہ چنار جانے والے ٹرک سے آٹے کے بعد مرغیاں بھی لُوٹ لیں
پاراچنار کے مکینوں نے ہمیشہ سے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون اور امن کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، مگر ایسے عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا علاقے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اس صورتحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور فوری کارروائی میں عدم دلچسپی نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔







