اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف اٹلی میں مظاہرے

اٹلی سمیت مختلف ممالک میں عوام نے امن کے قیام کے لیے احتجاج کیا

شیعیت نیوز: غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت مختلف شہروں میں عوام نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے۔ یورو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے تین خطرناک دہشت گرد گرفتار

مظاہرین نے اطالوی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قیام امن کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ دارالحکومت روم کے علاوہ میلان، فلورینس، باری، پالیرمو اور کگلیری میں بھی فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button