اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کے القسام بریگیڈ نے غزہ میں صیہونی فوج کو نشانہ بنایا، صیہونی جارحیت سے غزہ کے اسپتال اور رہائشی مکانات پر حملے

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے شمال میں رزان کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور طبی عملے کے بعض افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایمرجنسی وارڈ کی مشینوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے دو چھوٹے بچے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کی اسلامی استقامت کا اسرائیلی فوجی مرکز پر ڈرون حملہ

صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس کے جنوب میں واقع المنارہ کے رہائشی مکانات پر بھی حملہ کیا جس میں اٹھائیس فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے بیت لاہیہ میں دسیوں مکانات کو نذر آتش بھی کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button