اہم ترین خبریںعراق
عراق کی اسلامی استقامت کا اسرائیلی فوجی مرکز پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی استقامت نے عکا شہر میں ڈرون حملہ کر کے فلسطین اور لبنان کی حمایت کا اظہار کیا
شیعیت نیوز: عراق کی اسلامی استقامت نے آج صبح ایک بیان میں اسرائیل پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے فلسطین اور لبنان کے عوام نیز ان دونوں ملکوں کی استقامت کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع عکا شہر میں ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران طاقتور ملک ہے اور اسرائیل کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی تجزیہ نگار
اس خبر کے نشر ہونے سے چند منٹ پہلے، عبری ذرائع ابلاغ نے عکا کے علاقے میں سائرن بجنے اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔