اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملتان میں شہداء مقاومت کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا اور مولانا غلام جعفر انصاری نے ریلی کی قیادت کی اور شرکاِ ریلی سے خطاب کیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام حزب اللہ کے نامزد سربراہ سید ہاشم صفی الدین اور حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی اسرائیلی دردندوں کے حملے میں شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ ابوالفضل العباس تا چوک کمہاراں والا تک نکالی گئی۔

جس میں عاشقان اہلبیت ع و عاشقان بیت القدس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا اور مولانا غلام جعفر انصاری نے ریلی کی قیادت کی اور شرکاِ ریلی سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وہ سورج عنقریب طلوع ہوگا جو دنیا کو نور عدل سے بھر دے گا، علامہ مقصود ڈومکی

صوبائی سیکرٹری فںانس حسنین انصاری، ضلعی سیکرٹری میڈیا فیضان الحسینی اور ضلعی آفس سیکرٹری عقیل عباس نے شرکت کی۔

ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button