وہ سورج عنقریب طلوع ہوگا جو دنیا کو نور عدل سے بھر دے گا، علامہ مقصود ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور مزاحمتی محاذ اسرائیل کے خلاف جنگ کے فاتح ہوں گے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور مزاحمتی محاذ اسرائیل کے خلاف جنگ کے فاتح ہوں گے۔
پاکستان کے عوام کو چاہئے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی عوام کی مدد کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسینی جامع مسجد نصیر آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اہل حق کا قلیل لشکر صبر و استقامت کے باعث باطل کی فوج پر غالب آتا ہے۔
ہمیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین کامل ہے کہ فتح حق اور اہل حق کی ہوگی۔ حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور مزاحمتی محاذ اس جنگ کے فاتح ہوں گے۔
اس وقت اسرائیل اقوام عالم میں ذلت و رسوائی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ علماء محاذ پاکستان کا شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اظہار تعزیت
امریکا اور اسرائیل اپنے اہداف میں ناکام ہو چکے ہیں۔
قربانیوں کے باوجود مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر میدان میں کھڑا ہے۔
حماس اور حزب اللہ کی ٹاپ کی لیڈرشپ کی شہادت کے باوجود حماس اور حزب اللہ امریکا اور اسرائیل کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔
پاکستان کے عوام کو چاہئے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی عوام کی مدد کریں۔
ظلمت و تاریکی میں ایک کے بعد ایک ستارے کا غروب ہونا بتا رہا ہے کہ سحر قریب ہے اور وہ سورج عنقریب طلوع ہوگا جو دنیا کو نور عدل سے بھر دے گا۔
امت مسلمہ عرب اور مسلم حکمرانوں کی غزہ فلسطین اور قبلہ اول سے متعلق خیانت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔