متحدہ علماء محاذ پاکستان کا شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اظہار تعزیت
متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ بشمول مرکزی قائدین نے حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی بیروت لبنان میں اسرائیلی حملے میں المناک شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کیا

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ بشمول مرکزی قائدین نے حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی بیروت لبنان میں اسرائیلی حملے میں المناک شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہید قدس سید ہاشم صفی الدین کی عظیم شہادت کو بلا امتیاز رنگ و مسلک ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان اور ملی سانحہ قرار دیا ہے۔
محاذ کے قائدین نے شہید کے اہل خانہ حماس کے رہنماؤں لبنان و فلسطین کے مقاومتی مظلوم مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
علماء مشائخ نے کہا کہ حماس حزب اللہ کی شیعہ سنی شہداء قیادت نے آزادی القدس کیلئے جرأت و بیداری پیدا کردی۔
مسلم حکمران اپنی مشترکہ اسلامی فوج، کرنسی، تجارتی منڈی تشکیل دیں، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کا حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر پیغام تعزیت
اسرائیل قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی و حفاظت کیلئے اپنے خاندان کی عظیم شہادتیں و قربانیاں پیش کرنے والے حماس و حزب اللہ رہنماؤں کو مسلمان مجاہد سمجھ کر شہید کررہا ہے۔
مگر افسوس کا مقام ہے کہ اسرائیل، امریکہ و استعمار کے ایجنٹ تکفیری فرقہ وارانہ استعماری سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔
ہم شہدائے القدس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدائے القدس کی قربانیاں جلد آزادی القدس پر منتج ہونگی۔
اظہار تعزیت و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ حسن شریفی، علامہ علی سرکار نقوی و دیگر شامل ہیں۔