اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ، علامہ مقصود علی ڈومکی شریک

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی شرکت اور خطاب

شیعیت  نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام روجھان جمالی میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

تنظیمی تربیتی ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی شریک ہوئے۔

لامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے دستور کی روشنی میں کارکنوں کی تنظیمی تربیت اور دورہ جات کی منصوبہ بندی شعبہ تنظیم سازی کے فرائض و اختیارات میں شامل ہے۔

تنظیم کے عہدیداران ہر سطح پر توسیع تنظیم پر کام کرتے ہوئے اس الہی تنظیم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

مجلس وحدت مسلمین مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

ہم ظلم اور ظالم کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے انسان دشمن نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خاطر ترامیم کریں، فرد واحد کے پیچھے نہ جائیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور عہدے داروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں۔

تعلیم و تربیت کے ذریعے خود سازی کے مراحل طے کرنے والے کارکن ہی اس الہی تنظیم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

صوبائی صدرعلامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے تنظیمی ذمہ داران اس الہی تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں۔

ہمارے تنظیمی کارکنوں کو عصر حاضر میں عالم اسلام کے مسائل اور مشکلات سے باخبر رہنا چاہیے تاکہ وہ حق اور اہل حق کا ساتھ دے سکیں۔

صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور میزبان ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید فضل حسین شاہ نے شعبہ تنظیم سازی کی تربیتی ورکشاپ میں شریک تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button