اہم ترین خبریںلبنان
حزب اللہ نے جدید صہیونی ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا
لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کرتے ہوئے ہرمس 900 کو حزب اللہ نے میزائل سے نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں جدید ترین ڈرون "ہرمس 900” کو تباہ کر دیا ہے۔
ڈرون طیارہ لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کر رہا تھا، اس دوران حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اسے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کی قیادت میں مایوسی کی کوئی جگہ نہیں، سراج الحق
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے "اودم” میں صہیونی فوج کے توپخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان کے بعد صہیونی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حزب اللہ نے "ہرمس 900” طیارے کو کئی مرتبہ تباہ کیا تھا۔