اہم ترین خبریںلبنان
تل ابیب کے باشندے اپنا سامان بندھ لیں تل ابیب آئندہ دنوں میں میدان جنگ بنے گا، حزب اللہ
حزب اللہ نے کہا، جنگ کے نئے مرحلے کی تیاری کریں، تل ابیب آئندہ دنوں میں میدان جنگ بنے گا
شیعیت نیوز : حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے باشندے اپنے بیگ تیار کریں اور آنے والے مشکل دنوں کی تیاری کریں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور تل ابیب آئندہ دنوں اور ہفتوں میں میدان جنگ بننے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ
یہ انتباہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدت اختیار کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے، جس میں صیہونیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے خطرات کے لیے تیار ہو جائیں۔