اہم ترین خبریںعراق

عراقی حملوں میں انتہائی مطلوب داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گیا

عراقی فضائی حملوں میں داعش کا ایک رہنما اور تین دیگر تکفیری دہشتگرد ہلاک ہو گئے

شیعیت نیوز : 18 اکتوبر کو عراقی فضائی حملوں میں داعش کا ایک سینئر دہشتگرد اور تین دیگر تکفیری دہشتگرد مارے گئے۔

14 اکتوبر کو شمال مشرقی عراق میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک سینئر رہنما سمیت چار ارکان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا رہنما شمالی عراق میں گروپ کا سب سے اعلیٰ عہدیدار تھا۔

اس کی شناخت شھادۃ علاوی صالح علوی البجاری کے نام سے کی گئی اور وہ ابو عیسیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سنگاپور میں داعش کا دہشتگرد حملے سے قبل گرفتار

گزشتہ چند دنوں کے حملوں میں داعش کے 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں چار رہنما بھی شامل ہیں۔

داعش کو 2017 میں عراق اور 2019 میں شام میں شکست ہوئی۔

لیکن جہادی جنگجو دور دراز صحرائی علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حالانکہ اب ان کا علاقے پر کنٹرول نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button