سنگاپور میں داعش کا دہشتگرد حملے سے قبل گرفتار

18 اکتوبر, 2024 17:59

شیعیت نیوز : سنگاپور پولیس نے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر ایک مصروف مضافاتی علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ شانموگم نے کہا کہ داعشی دہشتگرد حملے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا، دہشتگرد مبینہ طور پر مضافاتی علاقوں میں حملے کی مشق کرتا رہا۔

انٹرنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیے گئے دہشتگرد نے مبینہ طور پر ستمبر میں اسکول کی چھٹیوں کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جب یہ علاقہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے 53ویں مرکزی کنونشن کا باقاعدہ آغاز اسکاؤٹ سلامی سے کردیا گیا

آئی ایس ڈی کا کہنا ہے کہ وہ مختلف گروپس میں شامل تھا، جن میں شدت پسند مواد بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک عام نوجوان تھا، جو داعش کا حامی بن کر کسی کو بھی قتل کرنے کے لئے آمادہ تھا۔

آئی ایس ڈی کے مطابق، اس نے داعش سے وفاداری کا عہد لیا اور وہاں لڑنے کے لیے شام کا سفر کرنے کا ارادہ کیا۔

7:46 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top