حزب اللہ نے اسرائیل کے جدید ڈرون ہرمیس 450 کو مار گرایا

15 اکتوبر, 2024 18:09

شیعیت نیوز : مزاحمتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے گذشتہ رات اسرائیل کے جدید ڈرون ہرمیس 450 کو مار گرایا ۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر کی رات صیہونی فوجیوں کے اہم ٹھکانے البغدادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وحشی جانور کو پکڑ کر اصطبل میں واپس بھیج دیں گے، حزب اللہ

حزب اللہ نے اسی طرح ایک اور بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی فورسز نے آج صبح چھ بجے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کریات شمعون نامی قصبے پر راکٹ داغے۔ حزب اللہ کی صیہونی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔

5:18 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔