اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم نے مظلومین غزہ و لبنان کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کردیا

سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے مظلومین فلسطین و لبنان کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کردیا گیا

شیعیت نیوز : سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مظلومین غزہ و لبنان کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیئے کے مطابق قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر غاصب اور شیطانی رجیم کی جانب سے غزہ کے بعد لبنان پروحشیانہ بمباری جس کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں راشن ، ادویات اور بے سروسامانی کا شدت سےسامنا کر رہے ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی و ضلعی عہدیداران کو آگاہ کیا گیا کہ اپنا دینی و شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے اپنے مسلمان فلسطینی و لبنانی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کے لئے بڑھ چڑھ کر کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں امن و امان کے پیش نظر انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام قومی گرینڈ جرگہ منعقد

لہذٰا تمام صوبائی اور ضلعی ذمہ داران اپنے لبنانی و فلسطینی بھائیوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئےامدادی کمپس لگائیں گے

نیز دیگر مخیر مومنین سے بھی چندہ اکٹھا کرنے کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔

فنڈز کے جمع آوری کے لئے مرکز کی جانب سے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی اورمرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش پر مبنی 2 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button